حیدرآبادکے رکن پارلیمنٹ و کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد
الدین اویسی نے کشمیر کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ وادی
میں گزشتہ ڈھائی سال سے برسراقتدار پی ڈی پی اوربی جے پی کی اتحادی حکومت
امن کی برقراری کے لئے کیا اقدامات کر رہی ہیں؟انہوں نے حیدرآباد میں پارٹی
کے ہیڈ کوارٹرز دارالسلام میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سوالیہ انداز
میں کہا کشمیر میں کس طرح کی
حکمرانی کی جارہی ہے؟ کشمیر کے مسئلہ پر
جب کل جماعتی وفد وہاں گیاتھا تو اس وفد نے کئی سفارشات حکومت ہند کو دی
تھیں ، ان میں سے 12نکات تومیں نے خودحکومت کو پیش کئے تھے لیکن کسی ایک
بھی نکتہ پر عمل نہیں کیا گیاانہوں نے کہا کہ ملک کے سابق وزیردفاع یشونت سنہا بھی کشمیرگئے تھے جنہوں نے کہاتھاکہ وہاں کے حالات کافی خراب ہیں۔یشونت سنہا نے بھی حکومت کو کئی سفارشات پیش کی تھیں لیکن ان کی سفارشات کو بھی قبول نہیں کیا گیا۔